انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے

149391
انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔
انڈونیشیا کے گاؤں جیمبلنگ میں جمعہ کی شام کو ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے بعد تلاش و بچاؤ کا کام جاری ہے اور زمین تلے دبے 11 افراد کو نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔
پولیس، فوج ، امدادی کارکنوں اور اردگرد کے رہائشیوں پر مشتمل 2 ہزار افراد کی امدادی ٹیم تلاش و بچاؤ کا کام کر رہی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زمین تلے دبے 100 سے زائد گھروں میں ابھی تک 55 افراد موجود ہیں۔
لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اپنے گھروں سے محروم ہونے والے 577 افراد کو عارضی طور پر خیموں میں رکھا گیاہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر سے اپریل تک برسنے والی مون سون بارشیں انڈونیشیا میں لینڈ سلائڈنگ کا سبب بنتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں