ہانگ کانگ میں مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولیس کی کاروائی

چینی پولیس نے ان مظاہرین کا صفایا کرنے کے لیے ان کے کیمپ اکھاڑنا شروع کردیے ہیں ۔ حکام نے چند بچے کھچے احتجاجی مظاہرین کو جگہ چھوڑنے کے ليے تیس منٹ کا وقت ديا اور پھر اپنی کاروائی شروع کر دی

149168
ہانگ کانگ میں مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولیس کی کاروائی

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے اپنے مظاہرے کو جاری رکھا ہوا ہے۔
چینی پولیس نے ان مظاہرین کا صفایا کرنے کے لیے ان کے کیمپ اکھاڑنا شروع کردیے ہیں ۔
حکام نے چند بچے کھچے احتجاجی مظاہرین کو جگہ چھوڑنے کے ليے تیس منٹ کا وقت ديا اور پھر اپنی کاروائی شروع کر دی۔ اس موقع پر کئی مظاہرین نے جمہوریت کے حق میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کا کہا۔ پولیس نے پچھلے جمعرات کو ’ايڈميريلٹی‘ کے مقام پر شہر کے مرکزی کیمپ کو ختم کرتے ہوئے دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لے ليا تھا۔
ہانگ کانگ میں رواں سال ستمبر کے اواخر سے بیجنگ انتظامیہ کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں احتجاجی تحریک جاری ہے۔ يہ مظاہرین انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں