بلجیم میں عام ہڑتال نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا

حکومتِ بلجیم کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے کی عمر میں تو سیع کرنے اور اور تنخواہوں میں افراطِ زر کے فرق کو ختم کرنے اور سوشل فنڈز کو محدود کرنے کے خلاف لیبر یونیونوں سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے

149187
بلجیم میں عام ہڑتال نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا

بلجیم میں عام ہڑتال نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔
حکومتِ بلجیم کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے کی عمر میں تو سیع کرنے اور اور تنخواہوں میں افراطِ زر کے فرق کو ختم کرنے اور سوشل فنڈز کو محدود کرنے کے خلاف لیبر یونیونوں سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
يہ ہڑتال اتوار کی شب نو بجے شروع ہوئی اور آج پير کی رات نو بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران ہوائی جہازوں اور ٹرينوں کی تمام ملکی اور بين الاقوامی سروسز معطل ہيں۔ برسلز کے ہوائی اڈے کی ترجمان نے بتايا کہ آئندہ چوبيس گھنٹوں کے دوران قريب چھ سو پروازيں متاثر ہوں گی۔ ہڑتال گزشتہ ماہ شروع کردہ اس مہم کے تحت جاری ہے، جس کے آغاز ميں قريب ايک لاکھ افراد نے حکومت کی جانب سے ريٹائرمنٹ کی عمر ميں اضافے اور پبلک سيکٹر کے اخراجات ميں کٹوتی کے خلاف برسلز ميں مظاہرہ کيا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں