آسٹریلیا میں یرغمالیوں کا بحران جاری

سٹریلیا کے شہر سڈنی میں کم از کم ا ایک یا ایک سے زائد مسلح افراد نے مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 45 منٹ پر ایک کیفے میں داخل ہو کر کیفے میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سارے علاقے کو سینکڑوں پولیس اہلکاروں نےگھیرے میں لے لیا۔

148935
آسٹریلیا میں یرغمالیوں کا بحران جاری

آسٹریلیا میں یرغمالیوں کا بحران جاری ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کم از کم ا ایک یا ایک سے زائد مسلح افراد نے مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 45 منٹ پر ایک کیفے میں داخل ہو کر کیفے میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سارے علاقے کو سینکڑوں پولیس اہلکاروں نےگھیرے میں لے لیا۔
آسٹریلوی ٹیلی وژن پر نشر کیے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم از کم تین افراد کھڑکیوں کے ساتھ ہاتھ فضا میں بلند کیے کھڑے ہیں اور وہاں ایک کالے رنگ کا پرچم بھی موجود ہے جس پر کلمہ تحریر ہے۔
واقعے کے کئی گھنٹے بعد کیفے سے دو خواتین باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں جو بظاہر عملے کی ارکان لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل تین دیگر افراد کو بھی لنٹ کیفے کی قریبی عمارت سے باہر نکلتے دیکھا گیا تھا۔
نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں اور آس پاس کے علاقے کے رہائشی کھڑکیوں کے قریب نہ جائیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو ایک بیگ اور بندوق سے مسلح تھا، لنٹ چاکلیٹ کی دکان اور کیفے میں پیر کی صبح داخل ہوا تھا۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد کم از کم دو افراد جو بظاہر کیفے کے ملازمین لگ رہے تھے ایک کھڑکی کے پاس سیاہ جھنڈے کے ہمراہ دکھائی دیے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں