انتظامیہ مخالف مظاہرہ کرنے والے عوام پر فائرنگ

ہیٹی میں اقوام متحدہ امن فورسز نے انتظامیہ مخالف مظاہرہ کرنے والے عوام پر فائر کھول دیا

148323
انتظامیہ مخالف مظاہرہ کرنے والے عوام پر فائرنگ

ہیٹی میں اقوام متحدہ امن فورسز نے انتظامیہ مخالف مظاہرہ کرنے والے عوام پر فائر کھول دیا۔
اطلاع کے مطابق دارالحکومت پورٹاؤ پرنس میں ایک طویل عرصے سے ملتوی کئے جانے والے انتخابات کے انعقاد کے لئے اور انتظامیہ کی تبدیلی کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں افراد نے صدارتی ریذیڈینسی کی طرف مارچ کی۔
مظاہرین نے راستوں کو بند کر دیا اور ٹائر جلائے ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں اقوام متحدہ امن فورسز نے مداخلت کی۔
امن فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
مظاہروں کے بعد صدر مشعل مارٹل اور وزیر اعظم لارنٹ لاموٹ نے استعفی دینے کے لئے تیار ہونے کا اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کے ہیٹی میں نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ امن فورسز کے فوجیوں کی طرف سے شدید طاقت کے استعمال کے موضوع پر جرائم کی تحقیق کے لئے فوری تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں