فوجی تنظیم کا رکن نہ بننے پر مبنی قانون ختم کرنا ہوگا:یاتسینیوک

یوکرین کے وزیراعظم آرسینی یاتسین یوک نے کہا ہے کہ کسی بھی فوجی تنظیم کا رکن نہ بننے پر مبنی ملکی قانون کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

143142
فوجی تنظیم کا رکن نہ بننے پر مبنی قانون ختم کرنا ہوگا:یاتسینیوک

یوکرین کے وزیراعظم آرسینی یاتسین یوک نے کہا ہے کہ کسی بھی فوجی تنظیم کا رکن نہ بننے پر مبنی ملکی قانون کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
یاتسین یوک نے کل وزرا کمیٹی سے اپنے خطاب کے دوران ملکی و بیرونی پالیسیوں سے متعلق نئے قوانین مرتب دینے کا حوالہ دیا ۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو نیٹو کے معیار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے جس کےلیے ہر سال یوکرین اور نیٹو کے درمیان ایک مشترکہ لائحہ عمل پر عمل درآمد کو ممکن بنانا ہوگا۔
دریں اثنا یوکرینی پارلیمان میں گزشتہ روز ہونے والے عام اجلاس میں ملک کی غیر جانبدار حیثیت کو ختم کرنے پر مبنی قانون کو بھی منسوخ کرنے پر بحث کی گئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں