کل سینٹا کلاز کا یوم وفات منایا گیا

سینٹا کلاز کے نام سے مشہور عزیز نکولس کے یوم وفات کو کل ترکی کے ضلع انطالیہ کی تحصیل دیمرے میں واقع سینٹا کلاز کلیسا میں دعائیہ تقریب کے ساتھ منایا گیا

139577
کل سینٹا کلاز کا یوم وفات منایا گیا

عالم عیسائیت کے اہم ناموں میں سے سینٹا کلاز کے نام سے مشہور عزیز نکولس کے یوم وفات کو کل ترکی کے ضلع انطالیہ کی تحصیل دیمرے میں واقع سینٹا کلاز کلیسا میں دعائیہ تقریب کے ساتھ منایا گیا۔
دعائیہ تقریب میں استنبول فینر یونانی پیٹرک خانے سے اور یونان سے آنے والی 10 دینی شخصیات نے شرکت کی۔
ازمیر میں یونان کے قونصل جنرل تھیوڈور تساکیریسی اور ان کی اہلیہ سمیت دعائیہ تقریب میں تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔
تقریب کی قیادت استنبول فینر روم پیٹرک خانے کے میٹروپولیٹ ہریسوستوموس نے کی ۔
واضح رہے کہ سینٹا کلاز کے 4 سو عیسوی میں 6 دسمبر کو وفات پانے کو قبول کیا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں