یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کا  سویٹزر لینڈ میں اجلاس

یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کی وزرائی کونسل کا 21 واں اجلاس سویٹزر لینڈ کے شہر باسل میں شروع ہو گیا ہے ۔

138103
یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کا  سویٹزر لینڈ میں اجلاس


یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کی وزرائی کونسل کا 21 واں اجلاس سویٹزر لینڈ کے شہر باسل میں شروع ہو گیا ہے ۔ تنظیم کے اس اہم اجلاس کے پہلے روز یوکرین کے بحران کا جائزہ لیا گیا ۔ترکی کی نمائندگی کرنے والے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ یوکرین کا بحران یورپی سلامتی اور یورپ کے بنیادی اصولوں کے لیے سخت خطرہ تشکیل دیتا ہے ۔اس صورتحال کیوجہ سے یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ یوکرین اور جوار کے علاقوں میں پائے جانے والے بحران کو یوکرین کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے والے سیاسی حل کیساتھ ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم کریمیا کی حالیہ صورتحال کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل لٹوانیا میں کریمیا کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس اجلاس میں کریمیا کے تاتارلیڈر مصطفیٰ کرم اولو بھی موجود تھے ۔ چاوش اولو نے کہا کہ ہم کریمیا کے روس کیساتھ الحاق کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔انھوں نےآسٹریا کے وزیر خارجہ سباسٹیان کرز کیساتھ ملاقات کے دوران شام اور عراق کی حالیہ صورتحال اور ترکی اور آسٹریا کے درمیان ویزے اور شہریت جیسے معاملات پر غورو خوض کیا ۔ یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کے دوسرے روز ہونے والے اجلاس میں عالمی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں