امریکہ : کانگریس نے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر اوباما کی طرف سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف کاروائیوں کو وسعت دینے کی غرض سے طلب کردہ 585 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کو منظور کرلیا ہے

138246
امریکہ : کانگریس نے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر اوباما کی طرف سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف کاروائیوں کو وسعت دینے کی غرض سے طلب کردہ 585 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کو منظور کرلیا ہے ۔
ایوان میں اس بجٹ قرارداد کو 119 کے بر خلاف 300 ووٹ ملے۔
علاوہ ازیں اس قرارداد کے نتیجے میں صدر اوباما اور پینٹاگون کو شامی مخالفین کو تربیت اور ضروری فوجی سازو سامان کی فراہمی کا بھی اختیار حاصل ہو گیا ہے۔
اس بجٹ میں امریکی فوج کے لیے 521٫3 بلین اور افغانستان و عراق سمیت دیگر غیر ملکی کاروائیوں کےلیے 63٫7 بلین ڈالر مختص کیے گئےہیں۔
اس بل پر سینیٹ میں اگلے ہفتے بحث ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں