روس:غرقاب فش ٹرالر کی تلاش جاری سات مزید نعشیں بازیاب

روس کے ساحلی علاقے میں غرقاب ہونے والے فش ٹرالر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے

136433
روس:غرقاب فش ٹرالر کی تلاش جاری سات مزید  نعشیں بازیاب

روس کے ساحلی علاقے میں غرقاب ہونے والے فش ٹرالر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔
جنوبی کوریا کا یہ فش ٹرالر گزشتہ پیر کے روز ر وس کے شمال مشرق میں واقع چوہوٹکا نامی علاقے سے ملحقہ بحیرہ بیرنگ میں غرق ہوا ۔
امدادی ٹیموں نے ٹرالر پر سوار عملے کے سات افراد کی مزید نعشیں بازیاب کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس حادثے میں ٹرالر پر موجود سات دیگر افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ پیتالیس افراد تاحال لا پتہ ہیں۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق ، علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ رسی اور امریکی طیارے بھی تلاش کے اس کام میں شریک ہیں۔
توقع ہے کہ امریکی بحریہ جہاز مونرو بھی ان امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کےلیے جلد ہی علاقے میں پہنچ جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں