لفت ہنزا ہوائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال جاری

 جرمن پائلٹوں کی یونین کاک پٹ نے اعلان کیا ہے کہ لفت ہنزا ہوائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال ملک بھر میں جاری رہے گی پائلٹ لفت ہنزا ہوائی کمپنی سے ان کی ملازمت کی شرائط کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ 

135505
لفت ہنزا ہوائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال جاری


جرمنی میں لفت ہنزا ہوائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال آج بھی جاری ہے ۔ جرمن پائلٹوں کی یونین کاک پٹ نے اعلان کیا ہے کہ لفت ہنزا ہوائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال ملک بھر میں جاری رہے گی پائلٹ لفت ہنزا ہوائی کمپنی سے ان کی ملازمت کی شرائط کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ہرٹال کیوجہ سے 1450 پروازیں منسوخ کی جائیں گی جس سے ایک لاکھ بچاس ہزار مسافر متاثر ہو نگے ۔ ماہ اپریل سے وقتاً فوقتا جاری پائلٹوں کی ہڑتالوں کیوجہ سے کمپنی کو ابتک 170 میلین یورو کا نقصان ہو اہے ۔پائلٹوں کی یونین اور لفت ہنزا ہوائی کمپنی کے درمیان لفت ہنزا کے ملازمین 5400 پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کے موضوع پر مطابقت نہیں ہو سکی ہے ۔ لفت ہنزا پائلٹوں کی ریٹائر منٹ کی عمر کو 55 سے 60 سال اور فرائض کے خاتمے کی عمر کو 58 سے 61 سال تک بڑھانا چاہتی ہے لیکن پائلٹوں کی یونین کمپنی کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں