ملک میں بسے نوجوان تارکین وطن کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائ

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بہتر بنائے جائیں گے

211007
ملک میں بسے نوجوان تارکین وطن کو  پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائ

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بہتر بنائے جائیں گے۔
انگیلا مرکل نے برلن میں سماجی مساوات کے موضوع پر اہتمام کردہ ایک سرکاری کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کے پس منظر والے نوجوانوں کے لیے تربیتی مواقع کی صورت حال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی کو ایسے نوجوانوں کے روزگار کی ملکی منڈی میں داخلے کی رفتار میں اضافہ کرنا ہو گا۔
مرکل نے یہ اعتراف بھی کیا کہ روزگار کے لیے دی گئی کئی درخواستیں محض اس وجہ سے ناکام رہتی ہیں کہ درخواست دہندہ کا نام غیر ملکی ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں