یوکرائن کے مشرق میں فائر بندی کی خلاف ورزی

یوکرائن کے مشرق میں فائر بندی کے قیام کے باوجود روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرائنی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ فریقین ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے چلے آرہے ہیں۔

210533
یوکرائن کے مشرق میں فائر بندی کی خلاف  ورزی

یوکرائن کے مشرق میں فائر بندی کے قیام کے باوجود روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرائنی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔
یوکرائن کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے ترجمان انڈری لیسینکو نے کل بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران علاقے میں 25 بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس فائرنگ کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملوں کے باوجود یوکرائنی فوجیوں نے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں فرائض ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
سرکاری دستوں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان منسک میں ہونے والے مذاکرات کے دائرہ کار میں فائر بندی کے اعلان کے باوجود فریقین فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور فریقین ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے چلے آرہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں