کولمبیا میں جنرل روبن آلزاتے کو رہا کردیا گیا

کولمبیا انقلابی مسلح فورس کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں جنرل روبن آلزاتے کے ہمراہ اغوا کیے جانے والے دیگر دو افراد کی حالت کے بھی بہتر ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمی حالات کے بہتر ہوتے ہی جنرل روبن کو اپنے گھر جانے دیا جائے گا

210520
کولمبیا میں جنرل روبن آلزاتے کو رہا کردیا گیا

کولمبیا میں انقلابی مسلح فورس کی جانب سے دو ہفتے قبل اغوا کیے جانے والے جنرل روبن آلزاتے کو رہا کردیا گیا ہے۔
کولمبیا انقلابی مسلح فورس کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں جنرل روبن آلزاتے کے ہمراہ اغوا کیے جانے والے دیگر دو افراد کی حالت کے بھی بہتر ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمی حالات کے بہتر ہوتے ہی جنرل روبن کو اپنے گھر جانے دیا جائے گا۔
آلزاتے کو سولہ نومبر کو ملک کے شمال مغربی علاقے چوکو سے ایک قانون دان اور ایک نان کمیشنڈ آفیسر کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا تھا۔
اس اغوا کے بعد حکومت کولمبیا اور فارک کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مسلح جدو جہد جاری رکھنے والی تنظیم فارک کے پاس آٹھ ہزار عسکریت پسند موجود ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ یہ تنظیم سن 1964 سے قائم ہے۔
حکومت اور فارک کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ 2012 میں شروع ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں