پوپ فرانسس نے فینر روم پیٹرک خانے کا دورہ کیا

کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے دورہ استنبول کے دوران کل فینر روم پیٹرک خانے کی زیارت کی پیٹرک خانے پہنچنے پر میٹروپولیٹس نے پوپ کا استقبال کیا

209806
پوپ فرانسس نے فینر روم پیٹرک خانے کا دورہ کیا

کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے دورہ استنبول کے دوران کل فینر روم پیٹرک خانے کی زیارت کی پیٹرک خانے پہنچنے پر میٹروپولیٹس نے پوپ کا استقبال کیا۔

پوپ صحن سے چل کر' آیا یورگی ' کلیسا تک پہنچے جہاں ان کا خیر مقدم کرنے والوں میں پیٹرک بارتھولوموس بھی شامل تھے۔
اورتھوڈوکس اور کیتھولک فرقے کے رہنماؤں نے مل کر شمع روش کی اور اس کے بعد کلیسامیں داخل ہوئے۔
کلیسا میں پوپ فرانسس اور پیٹرک بارتھولوموس کا دعاؤں اور حمدیہ ترانوں کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا دونوں مذہبی پیشوا آدھے گھنٹے تک کلیسا میں رہے اور دعائیں کیں۔
عبادت کے بعد پوپ فرانسس اور پیٹرک بارتھولوموس نے پیٹرک دفتر میں ملاقات کی اور اس کے بعد پوپ فرانسس اپنے قیام کی جگہ یعنی حربئیے کے ویٹیکن نمائندہ دفتر تشریف لے گئے۔
پوپ کے اس دورے کو کیتھولک اور اورتھوڈوکس کلیساؤں کے درمیان تفرقے کے خاتمے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہاہے۔
پوپ فرانسس آج پیٹرک خانے میں اورتھوڈوکس کلیسا کے بانی عزیز اینڈریا کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں