نائیجیریا : دو بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک متعدد زخمی

نائیجیریا کے شمالی علاقے میدوگری میں دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

208369
نائیجیریا : دو بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک متعدد زخمی

نائیجیریا کے شمالی علاقے میدوگری میں دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ حملے خاتون خودکش حملہ آوروں نے کیے ہیں۔
مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون خودکش بمبار نے میدوگری کے ایک بازار میں دھماکہ کیا اور جب لوگ پہلے دھماکے کا نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے جمع ہوئے تو دوسری خاتون خودکش حملہ آورنے وہاں پہنچ کر دوسرا دھماکہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے خودکش بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن دوسرے دھماکے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں کیوں کہ وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں