مراکش میں طوفان و سیلاب جان لیوا ثابت ہوا

آگادیر، مراکش اور گولمیم علاقوں میں روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ نہروں میں طغیانی پیدا ہوئی جس سے گلیوں سڑکوں سمیت مکانات زیر آب آ گئے

203669
مراکش میں  طوفان و سیلاب جان لیوا ثابت ہوا

جنوبی مراکش کو اپنے زیر اثر لینے والے نا مساعد موسمی حالات نے 8 افراد کی جانیں لے لیں، 24 افراد تا حال لا پتہ ہیں۔
جنوبی مراکش کے علاقے شدید طوفان و بادو باراں کے زیر اثر ہیں۔
آگادیر، مراکش اور گولمیم علاقوں میں روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ نہروں میں طغیانی پیدا ہوئی جس سے گلیوں سڑکوں سمیت مکانات زیر آب آ گئے۔
سیلاب سے ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاع کے مطابق ایک سو کے لگ بھگ مکانات جزوی طور پر یا پھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔
علاقے میں " ہنگامی حالت" نافذ کی گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں