مغربی ممالک روسی حکومت کو تبدیل کرنے میں مصروف ہیں: سرگئی لاورورف

انہوں نے اپنے الزام میں کہا ہے کہ مغربی ممالک روسی قیادت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں خارجہ اور دفاعی پالیسی کی کونسل کے شرکاء سے خطاب میں مغرب کی جانب سے روس پر پابندیوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد معیشت کو تباہ کر کے عوامی احتجاج کرانے ہیں

202462
مغربی ممالک روسی حکومت کو تبدیل کرنے میں مصروف ہیں: سرگئی لاورورف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرائن کے بحران سے متعلق عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الزام میں کہا ہے کہ مغربی ممالک روسی قیادت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں خارجہ اور دفاعی پالیسی کی کونسل کے شرکاء سے خطاب میں مغرب کی جانب سے روس پر پابندیوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد معیشت کو تباہ کر کے عوامی احتجاج کرانے ہیں۔
انھوں نے ماسکو میں ایک خطاب میں کہا کہ اس صدی میں عوامی انقلابات نے ’یوکرائن ، جارجیا اور کرغزستان میں المناک نتائج دیے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ سنگین اقدامات کے استعمال کی سوچ کے تحت مغرب واضح کر رہا ہے کہ اس مقصد روس کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کرنا نہیں بلکہ یہ حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مغربی حکام کا نام لیے بغیر کہا کہ مغربی ممالک کے رہنما کہتے ہیں کہ پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے معیشت تباہ ہو اور اس کے نتیجے میں عوام احتجاج پر اتر آئے۔
واضح رہے کہ روسی حکومت مشرقی یوکرائن میں باغیوں کو بھاری اسلحہ اور فوجی امداد فراہم کرانے کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں