ٹیلی فون ہیکنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ

امریکی سینٹ نے ٹیلی فون ہیکنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے

198338
ٹیلی فون ہیکنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ

امریکی سینٹ نے ٹیلی فون ہیکنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔۔۔
ریپبلکنز کی ایک بڑی اکثریت نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔
امریکی سینٹ نے امریکی قومی سکیورٹی کونسل NSA کی طرف سے امریکی باشندوں کی فون ہیکنگ کو بند کرنے سے متعلق پیش کردہ بل پر جنرل کمیٹی میں بحث ریپبلکنز کی ایک بڑی اکثریت کی مخالفت کی وجہ سے رُک گئی ہے۔
بل پر بحث 58 ووٹوں میں سے 42 منفی ووٹوں سے رد کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ NSA کے امریکی شہریوں کی ٹیلی فون معلومات کو جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے سے متعلق خبر NSA کے سابقہ تجزیہ نگار ایڈورڈ سنو ڈین کے ادارے کی خفیہ دستاویز کو ذرائع ابلاغ کے حوالے کرنے سے منظر عام پر آئی اور اس دور میں بڑے پیمانے پر ردعمل کا سبب بنی۔
اس موضوع پر دباؤ کی وجہ سے صدر باراک اوباما نے NSA کے پروگراموں پر نظر ثانی کے لئے ایک اصلاحاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور اب سینٹ کا بل کو بلاک کرنا اوباما کے اس اقدام پر ایک کاری ضرب قرار دیا جا رہاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں