سال 2015 یورپی کھیلوں کا تعارفی اجلاس

سال 2015 یورپی کھیلوں کا تعارفی اجلاس استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں کروایا گیا

198344
سال 2015 یورپی کھیلوں کا تعارفی اجلاس

سال 2015 یورپی کھیلوں کا تعارفی اجلاس استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں کروایا گیا۔
یہ تعارفی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں متوقع وسیع پیمانے کی اسپورٹس سرگرمی سے پہلے منعقد کیا گیا جس میں ترکی کے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس چاعتائے کلچ اور آذربائیجان الہام علی ایف کی اہلیہ مہربان علی ایف نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں اسپورٹس، سیاست اور کاروباری دنیا سے اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس میں آذربائیجان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے پر زور دیا گیا۔
مہربان علی ایف نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "آذربائیجان اور ترکی دنیا میں ایک دوسرے سے سب سے زیادہ قریب اور دوست اور برادر ملک ہیں"۔
وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس چاعتائے کلچ نے بھی کہا کہ"ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ کھیل آذربائیجان نہیں بلکہ ترکی میں کروائے جا رہے ہوں"۔
سال 2015 یورپ کھیلوں کے مقابلے کُل 18 مقامات پر کروائے جائیں گے اور افتتاحی تقریب باکو اولمپکس اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔
کھیل 12 سے 28 جون تک جاری رہیں گے اور ان میں 49 ممالک سے 6 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں