شمالی کوریا کے لئے بُری خبر

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی طرف سے شمالی کوریا کے لئے بُری خبر

195384
شمالی کوریا کے لئے بُری خبر

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی طرف سے شمالی کوریا کے لئے بُری خبر ۔۔۔

کمیٹی نے شمالی کوریا کی انتظامیہ کو بین الاقوامی تعزیراتی عدالت میں بھیجنے کے مطالبے پر مبنی بل کی منظوری دے دی ہے۔
بل پر رائے شماری میں 111 ممالک نے مثبت ووٹ کا اور 17 نے منٖفی ووٹ کا استعمال کیاہے جبکہ 55 ممالک ہچکچاہٹ میں رہے ہیں۔
آئندہ ہفتوں میں جنرل کمیٹی میں بھی منظوری کے بعد بل کو سلامتی کونسل میں بھیج دیا جائے گا۔
کمیٹی میں چین اور روس بل کے لئے منفی ووٹ کا استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں اور انہیں کونسل میں بھی ویٹو کا اختیار حاصل ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ کمیشن نے اپنی تیار کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول سطح تک پہنچ گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں