میسوری میں ہنگامی حالات کا اعلان

امریکہ کی ریاست میسوری میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا

198334
میسوری میں ہنگامی حالات کا اعلان

امریکہ کی ریاست میسوری میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیاہے۔
یہ فیصلہ مائیکل براؤن کی ہلاکت سے متعلق متوقع جیوری اجلاس سے قبل کشیدگی اور مظاہروں کے سدباب کے لئے کیا گیاہے۔
میسوری کے گورنر جے نکسن نے کہا کہ یہ فیصلہ اگرچہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیاہے لیکن پھر بھی اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سینٹ لوئس تحقیقاتی جیوری کی تحقیقات کا سلسلہ 20 اگست سے لے کر اب تک جاری ہے ، جیوری کے اجلاس میں سیاہ فام نوجوان براؤن کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار ڈارن ولسن کے قتل کا مجرم ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ سنائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میسوری میں حالیہ چار ماہ کے دوران 2 سیاہ فام نوجوان، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں