امریکی نائب صدر جو بائڈن ترکی آئیں گے

امریکی نائب صدر کے ایجنڈے میں کئی معاملات شامل ہیں، خاصکر داعش اور علاقائی سائل کے حل کی خاطر باہمی تعاون پر غور کیا جائیگا

195168
امریکی نائب صدر جو بائڈن ترکی آئیں گے

امریکی نائب صدر جو بائڈن مراکش اور یوکیرین کے دوروں کے بعد ترکی آئیں گے۔
بائڈن کے ایجنڈے میں داعش اور علاقائی مسائل شامل ہیں۔
اکیس نومبر کو استنبول تشریف لانے والے بائڈن اولین طور پر وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ ایک اموری کھانے پر یکجا ہوں گے بعد ازاں 22 نومبر کے روز صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔
وہ ان ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف تعاون، ترکی کی سرحدوں پر انسانی بحران، داعش میں غیر ملکی جنگجووں کی شراکت کا سد باب ، قبرص میں مصالحت کے قیام میں معاونت اور دیگر علاقائی معاملات پر غور کیا جائیگا۔
استنبول میں توانائی اور اقتصادی سربراہی اجلاس میں خطاب دینے والے بائڈن بعد ازاں 115 سول سوسائٹی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کرے گا۔
وہ استنبول میں فنیر یونانی پیٹرک بارتو لومیوس سے بھی ملاقات کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں