بوسنیا ہرزیگوینیا میں نیا دور

بارہ اکتوبر کے انتخابات میں بوسنیا ہرزیگوینیا سہہ فریقی صدارتی کونسل کے لئے منتخب ہونے والے اراکین عزت بیگووچ، دراگان چووِچ اور ملادین ایونچ نے کل حلف اٹھا کر اپنے فرائض کا آغاز کر دیا

198335
بوسنیا ہرزیگوینیا میں نیا دور

بارہ اکتوبر کے انتخابات میں بوسنیا ہرزیگوینیا سہہ فریقی صدارتی کونسل کے لئے منتخب ہونے والے اراکین عزت بیگووچ، دراگان چووِچ اور ملادین ایونچ نے کل حلف اٹھا کر اپنے فرائض کا آغاز کر دیاہے۔
کونسل کی سربراہی کا فریضہ بھی بوسنیائی رُکن باکر عزت بیگووچ سے سرب رُکن ملادین ایوانچ کو منتقل ہو گاگ ہے۔
ایوانچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے دور کو مفاہمت کے لئے نئی پالیسیوں کے ساتھ شروع کریں گے۔
انہوں نے نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ملک کو ترک کرنا بوسنیا کے لئے ایک بڑے نقصان کی حیثیت رکھتا ہے۔
آٹھ ماہ کے بعد کونسل کی سربراہی کا فریضہ ایوانچ سے کروشین رکن دراگان چووِچ کو منتقل ہو جائے گی۔
دراگان چووِچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کی یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت ان کے اولین اہداف ہیں۔
کونسل کے بوسنیائی رکن باکر عزت بیگووچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب بوسنیا ہرزیگوینیا کے پاس جھگڑوں اور چپقلشوں میں ضائع کرنے کے لئے مزید وقت نہیں رہا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں