اسرائیل القدس کے مقدس مقامات کا احترام کرے: یورپی یونین

یورپی یونین کے وزرائ خارجہ نے کچھ مدت سے القدس میں جاری کشیدگی کی فضا پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے اس ضمن میں اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے

194326
اسرائیل القدس کے مقدس مقامات کا احترام کرے: یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل سے ایک اہم سطح کی اپیل کی ہے۔
یورپی یونین نے اسرائیل سے "مقدس مقامات کا پوری طرح احترام " کرنے کی اپیل کی ہے۔
کل برسلز میں یکجا ہونے والے یورپی یونین کے وزراء کی منظوری حاصل کرنے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین کو القدس کے حرم شریف علاقے میں باعث تشویش واقعات اور دہرائے جانے والے پر تشدد تصادم پر خدشات لا حق ہیں۔لہذا یہ مقدس مقامات کا مکمل طور پر احترام کیے جانے کی اپیل کرتی ہے۔کیونکہ اس طرح کی حرکات خطے میں عدم استحکام کا موجب بنیں گی۔
یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے القدس میں مسلمانوں کے تمام تر مقدس مقامات کو اُردن اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں مسلمانوں کے استعمال کے لیے کھولنے کی بھی اپیل کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں