امریکہ کی ریاست میسوری میں کشیدگی جاری

میسوری میں ہزاروں مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے

193282
امریکہ کی ریاست میسوری میں کشیدگی جاری

ماہِ اگست میں سیاہ فام امریکی مائیکل براؤن کی فرگوسن کے پولیس اہلکار ڈارن ولسن کی فائرنگ سے ہلاکت کا مقدمہ چل رہا ہے۔

میسوری میں ہزاروں مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
مظاہرین نے فرگوسن کے علاقے کی مرکزی شاہراہ سینٹ لوئس پر مارچ کی ، انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے نعرے لگائے اور مائیکل براؤن کی یاد میں تمثیلی طور پر زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا۔
دوسری طرف پولیس اہلکار ولسن کا دعوی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیاہے جس کی کاروائی کو ایکٹیوسٹوں کی کثیرتعداد نے بھی دیکھا۔
توقع ہے کہ گرینڈ جیوری رواں ہفتے میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پولیس اہلکار ولسن کے سزا پانے اور امریکہ میں نسلیت پرستی کے حملوں کے خاتمے تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں