بان کی مون کی طرف سے اعتدال کی اپیل

بان کی مون نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے اور تشدد کے واقعات پیش آنے کے بعد اعتدال کی اپیل کی ہے

187796
بان کی مون کی طرف سے اعتدال کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے اور تشدد کے واقعات پیش آنے کے بعد اعتدال کی اپیل کی ہے۔

بان نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر تشدد اور ہلاکتوں میں اضافے پر اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد صرف عدم اعتماد کی فضاء میں مزید اضافہ کرے گا اور اسرائیل۔فلسطین امن کی امید میں کمی لائے گا"۔
انہوں نے تمام فریقین سے پہلے سے کشیدہ فضاء کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کی اپیل کی اور تشدد کا نشانہ بننے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک اور دو طالبعلم زخمی ہو گئے تھے۔
علاقے میں کل آلون شوت یہودی بستی میں ایک فلسطینی نے تین اسرائیلیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور زخمیوں میں سے ایک عورت ہلاک ہو گئی۔
دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حملے اور گرفتاریاں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے آج بھی مغربی کنارے میں ایک شخص کو زخمی کر دیا اور 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں