آسٹریلیا میں جی ٹونٹی ممالک کا سربراہی اجلاس

آسٹریلیا کے شہر بریس بن میں پندرہ نومبر کو جی ٹونٹی ممالک کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔اس اجلاس میں ترکی نئے دور کی قیادت سنھبالے گا ۔ وزیر اعظم احمد داود اولو سربراہ کی حیثیت سے ترکی کی گلوبل اقتصادیات میں خدمات کے بارے میں اہم پیغامات دیں گے ۔

188119
       آسٹریلیا  میں جی ٹونٹی ممالک  کا سربراہی اجلاس


آسٹریلیا کے شہر بریس بن میں پندرہ نومبر کو جی ٹونٹی ممالک کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔اس اجلاس میں ترکی نئے دور کی قیادت سنھبالے گا ۔ وزیر اعظم احمد داود اولو سربراہ کی حیثیت سے ترکی کی گلوبل اقتصادیات میں خدمات کے بارے میں اہم پیغامات دیں گے ۔وہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان کیساتھ ملاقاتوں کے دوران اقتصادی ترقی کی حمایت کے علاوہ متعدد ممالک کو درپیش روزگار کے مسئلے اور عالمی اقتصادی بحرانوں کے بارے میں حساسیت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس اجلاس میں یورپی یونین کے ممالک کے علاوہ چین ،روس، فرانس ،انڈونیشیا ،جمہوریہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان سمیت 19 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں ۔ترکی کی طرف سے صدارت کے فرائض سنھبالنے کیوجہ سے آئندہ سال جی ٹونٹی ممالک کے سربراہان کے علاوہ وزراء خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنروں کے اجلاس ترکی میں منعقد ہونگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں