امریکی صدر کی ریپبلکنز کے ساتھ ملاقات ،تعاون کی اہمیت پر زور

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ماضی میں واشنگٹن میں سیاسی عدم مفاہمت کی صورت حال کے باعث امریکی عوام مایوسی کا شکار رہے ہیں اور وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ دونوں سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں

185097
امریکی صدر کی ریپبلکنز کے ساتھ ملاقات ،تعاون کی اہمیت پر زور

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ماضی میں واشنگٹن میں سیاسی عدم مفاہمت کی صورت حال کے باعث امریکی عوام مایوسی کا شکار رہے ہیں اور وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ دونوں سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں۔
اُنھوں نے کہا کہ بجائے اس بات کے کہ ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن اپنی اپنی تجاویز کے دائرے میں منقسم رہیں وہ اس بات کے قائل ہیں کہ پیش کردہ خیالات کی اہمیت کو پیشِ نظر رکھا جائے۔
صدر اوباما نے یہ بات کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے کچھ ہی دیر قبل کہی۔
گزشتہ منگل کے انتخابات کے نتیجے میں سینیٹ میں ریپبلیکنز کی اکثریت واضح ہو گئی ہے جبکہ ایوانِ نمائندگان میں اُن کی گرفت مزید پختہ ہوگئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں