اوباما کا خامنائی کو خفیہ خط

دعوے کی تردید کرنے والے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ "ایران کے معاملے میں ہماری پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئی۔"

184860
اوباما کا خامنائی کو خفیہ خط

اوباما سے خامنائی کو خفیہ خط کا دعوی۔۔۔
اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کی طرف سے گزشتہ ماہ کے وسط میں ایران کے دینی لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کو ایک خفیہ خط روانہ کیا تھا۔
دعوے کی تردید کرنے والے وائٹ ہاؤس  کا کہنا ہے کہ "ایران کے معاملے میں ہماری پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئی۔"
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے کہا ہے کہ" میں صدر ِ امریکہ کے دنیا کے کسی لیڈر کے ساتھ خصوصی رابطہ قائم کرنے پر بحث کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔تا ہم میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ایران کے بارے میں ہماری پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔"
کہا جاتا ہے کہ امریکہ اتحادی عرب ممالک اور اسرائیل کے رد عمل کا سامنا نہ کرنے کی خاطر اس خط کو خفیہ رکھ رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں