برڈ فلو کا وائرس ایچ 5 این 8 جرمنی میں

جرمنی کے صوبے میک لین برگ ۔فور پرومیرن کے علاقے عوکر ۔ رونڈو کے ایک فارم میں برڈ فلو کے وائرس ایچ 5 این 8 کا پتہ چلایا گیا ہے ۔ اس فارم میں 31 ہزار ٹرکی جانور موجود ہیں ۔

184783
  برڈ فلو کا وائرس ایچ 5 این 8   جرمنی  میں


جرمنی کے صوبے میک لین برگ ۔فور پرومیرن کے علاقے عوکر ۔ رونڈو کے ایک فارم میں برڈ فلو کے وائرس ایچ 5 این 8 کا پتہ چلایا گیا ہے ۔ اس فارم میں 31 ہزار ٹرکی جانور موجود ہیں ۔زراعت، ماحولیات اور صارفین کے تحفظ کی وزارت کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ہائن ریچ والڈ فارم میں جو وائرس نظر آیا ہے وہ صرف ایشیا اور خاصکر جنوبی کوریا میں موجود ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ وائرس جرمنی کیسے پہنچا ہے ۔فارم کے 3 سے لیکر دس کلومیٹر تک کے علاقے کو نگرانی میں لے لیا گیا ہے اور 50 کلو میٹر جوار کے علاقے میں مرغیوں اور ٹرکی جانوروں کو پنجروں سے باہر نہ نکالنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ دریں اثناء فارم میں موجود ٹرکی جانوروں کو تلف کرنے کا کام آج سے شروع کر دیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں