شامی پناہ گزینوں سےمتعلق اقوام متحدہ کی اپیل

اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی کوارڈی نیشن کے ادارے نے عالمی برادری سے شامی ی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دورازے کھولنے والے ممالک کی بڑی پیمانے پر امداد کی اپیل کی ہے۔ اردن ، لبنان اور ترکی بھر پور طریقے سے ان شامی پنا گزینوں کی امداد کو جار رکھے ہوئے ہیں

174912
شامی پناہ گزینوں سےمتعلق اقوام متحدہ کی اپیل

اقوامِ متحدہ نے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے والے ممالک کی امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی کوارڈی نیشن کے ادارے نے عالمی برادری سے شامی ی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دورازے کھولنے والے ممالک کی بڑی پیمانے پر امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوام ِ متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شامی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دینے والے ممالک کی ہمیں صرف تعریف کرنے ہی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کے بوجھ کو بھی برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اردن ، لبنان اور ترکی بھر پور طریقے سے ان شامی پنا گزینوں کی امداد کو جار رکھے ہوئے ہیں لیکن موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ان پنا گزینوں کو سردی سے بھی بچانے کی ضرورت ہے اور کئی ایک ممالک نے ان پنا گزینوں کو امداد فراہم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے۔
اعلامیے میں ترکی کی جانب سے پنا گزینوں کی امداد کے بار میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے اب تک کئی ایک بلین ڈالر ان پنا گزینوں پر خرچ کردیے ہیں لیکن ترکی ان تمام اخراجات کا اکیلا ہی متحمل نہیں ہوسکتا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں