علاقائی ممالک کو جنوبی قبرص کی سالمیت کا احترام کرنا چاہیئے: مص

جنوبی قبرصی انتظامیہ،یونان اور مصری وزرائے خارجہ نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ روم میں جاری گیس کی تلاش کے کام کو ختم کرے

174872
علاقائی ممالک کو  جنوبی قبرص کی سالمیت کا احترام کرنا چاہیئے: مص

قبرصی یونانی انتظامیہ اور یونان کے مشرقی بحیرہ روم میں جاری کاروائیوں کے بارے میں نام نہاد دعووں کو مصر کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔
جنوبی قبرصی انتظامیہ،یونان اور مصری وزرائے خارجہ نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہو مشرقی بحیرہ روم میں جاری گیس کی تلاش کے کام کو ختم کرے ۔
جوبی قبرص میں ہونے والے ایک اجلاس میں تینوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران علاقا۴ی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی قبرص کی سمندری حدود اور اس کی سالمیت و آزادی کا احترام کریں ۔
اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ ایوان گیلوس وینی زیلوس نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے بحران سے نمٹنے کے لیے ان کا ملک جنوبی قبرص کے دفاع اور علاقے میں کسی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کےلیے ایک آبدوز اور ایک فریگیٹ روانہ کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں