تیونس: سیکولر پارٹی نے اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا

تیونس کی مرکزی سیکولر پارٹی ندائے تیونس نے ملک میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ابتدائی برتری حاصل کر لینے کا اعلان کر دیا ہے

172843
 تیونس: سیکولر پارٹی نے اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا

تیونس کی مرکزی سیکولر پارٹی ندائے تیونس نے ملک میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ابتدائی برتری حاصل کر لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق البتہ ابتدائی نتائج کا اعلان بدھ سے پہلے متوقع نہیں ہے۔
ندائے تیونس کے مطابق ان کی اپنی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان انتخابات میں کامیاب ہو گئی ہے تاہم اسلام پسند پارٹی النہضہ نے خبردار کیا ہے کہ ندائے تیونس کو قبل از وقت کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح ساٹھ فیصد رہی۔
اس شمالی افریقی ملک میں درج شدہ رائے دہندگان کی تعداد 5.2 ملین ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں