نسلیت پرستوں نے کولن شہر کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا

جرمنی میں نسلیت پرستوں نے کولن شہر کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، واقعات میں 13 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں

172284
نسلیت پرستوں نے کولن شہر کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا

جرمنی میں نسلیت پرستوں نے کولن شہر کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، واقعات میں 13 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔

نیونازی گروپوں کے خلاف صرف پولیس نے ہی نہیں دیگر جرمنوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔
دو ہزار سے زائد نیونازیوں اور ہولیگانوں نے داعش کے خلاف جنگ کا بہانہ کر کے کولن میں دہشت گردی پھیلا دی۔
غیر ملکی جرمنی سے نکل جائیں کے نعروں کے ساتھ نسلیت پرستوں نے پولیس پر پتھروں اور شیشے کی بوتلوں کے ساتھ حملہ کر دیا۔
مظاہرین نے ایک پولیس گاڑی کو الٹا دیا ، واقعات میں 13 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
جھڑپ میں ایک نسلیت پرست بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے 6 نسلیت پرستوں کو حراست میں لیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لئے شاہراہوں کی ویڈیو ریکارڈنگز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نسلیت پرستوں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے 500 افراد نے بھی مظاہرہ کیا اور نسلیت پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں