تیونس انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی

تیونس میں کامیاب عوامی تحریک کے نو ماہ بعد آئین ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے

170115
تیونس انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی

تیونس میں کامیاب عوامی تحریک کے نو ماہ بعد آئین ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
انتخابی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں نوے فیصد اندراج شدہ رائے دہندگان نے حصہ لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کسی بھی روز کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تیونس میں نو ماہ پہلے عوام کے احتجاج کے بعد تئیس سال سے اقتدار میں رہنے والے صدر زین العابدین بن علی اقتدار سے الگ ہو سعودی عرب منتقل ہو گئے تھے۔
اتوار کو آئین ساز اسمبلی کی دو سو سترہ نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کے نتیجے میں منتخب ہونے والی اسمبلی ملک کا نیا آئین بنائے گی اور عبوری حکومت قائم کرے گی۔
عرب دنیا میں تبدیلی کی لہر کے بعد تیونس پہلا ملک ہے جہاں پر عام انتخابات کا انعقاد ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں