صدر اوباما کی شفا یاب ہونے والی نرس سے ملاقات

امریکہ کی ایک نرس نے جنھیں لائبیریا سے آئے ایبولا کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران بیماری لگ گئی تھی شفایاب ہونے کے بعد صدر اوباما سے ملاقات کی ہے

170366
صدر اوباما کی شفا یاب ہونے والی نرس سے ملاقات

امریکہ کی ایک نرس جنھیں لائبیریا سے آئے ایبولا کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران بیماری لگ گئی تھی شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ہےگزشتہ روز وائٹ ہاؤس آمد پر صدر اوباما نے نرس نینا فام کو گلے لگایا۔
صدر سے اس ملاقات سے کچھ ہی دیر قبل اُنھیں واشنگٹن سے کچھ ہی فاصلے پر واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر کو قطعا ً کوئی پریشانی نہیں تھی کہ فام کو گلے لگانا کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
فام ڈالاس کے ایک اسپتال میں نرس کے فرائض انجام دیتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں