سویڈن :غیر ملکی آبدوز کی تلاش روکنے کا فیصلہ

سویڈن کی بحریہ نے ملک کے پانیوں میں غیرملکی آبدوز کی تلاش کے لیے مہم بند کرنے کے بارے میں اعلان کیا ہے

221939
 سویڈن :غیر ملکی آبدوز کی تلاش  روکنے کا فیصلہ

سویڈن کی بحریہ نے ملک کے پانیوں میں غیرملکی آبدوز کی تلاش کے لیے مہم بند کرنے کے بارے میں اعلان کیا ہے۔
خبرکے مطابق، اس مہم میں شریک تمام بحری جہاز بندرگاہ میں واپس پہنچ چکے ہیں البتہ سویڈن ضرورت کی صورت میں یہ مہم بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔
سویڈش میڈیا کے مطابق،سویڈن کی بحریہ ایک ہفتے تک ملک کے پانیوں میں غیرملکی آبدوز کی تلاش کرتی رہی تھی جس کو ا سٹاک ہوم کے قریب نقصان پہنچا تھا۔
سویڈن کے صحافیوں کا خیال تھا کہ یہ ایک روسی آبدوز ہے تاہم روس کی وزارت دفاع نے ان تمام اطلاعات کو مسترد کر کے کہا کہ کسی روسی آبدوز کو پچھلے عرصے میں نقصان نہیں ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں