قبرص میں سلسلہ مذاکرات منقطع : کشیدگی میں اضافہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے قبرص میں ہائیڈرو کاربن سے متعلقہ معاملات کی وجہ سے کشیدگی کے بڑھ جانے اور مذاکرات کے منقطع ہو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےطرفین سے کشیدگی کو دور کرنے کے لیے کوششیں صرف کرنے کی اپیل کی۔

168935
قبرص میں سلسلہ مذاکرات منقطع : کشیدگی میں اضافہ


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے قبرص میں ہائیڈرو کاربن سے متعلقہ معاملات کی وجہ سے کشیدگی کے بڑھ جانے اور مذاکرات کے منقطع ہو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےطرفین سے کشیدگی کو دور کرنے کے لیے کوششیں صرف کرنے کی اپیل کی ۔انھوں نے کہا کہ عدم استحکام کے علاقے میں موجود یہ کشیدگی حالات کو مزید سنگین بنا دے گی ۔ انھوں نے طرفین سے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور علاقائی ممالک سے بھی مدد گار ثابت ہونے کا مطالبہ کیا ۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے گذشتہ ہفتے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو قبرص مذاکرات کے عمل کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ان سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے قبرصی یونانی انتظامیہ کو پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے بلا مشروط دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے رضامند کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں