شمالی کوریا: تین میں سے ایک امریکی قیدی رہا کر دیا گیا

جیفری فاول پر الزام تھا کہ اپنے ہوٹل میں اُنھوں نے انجیل کی ایک نقل رکھی تھی اور جب اُنھیں ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا وہ ملک واپسی کے سفر پر تھے

166299
شمالی کوریا: تین میں سے ایک امریکی قیدی رہا کر دیا گیا

شمالی کوریا نے جیفری فاول کو رہا کردیا ہےجنھیں مئی میں حراست میں لیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق، رہائی کے بعد وہ وطن واپس آرہے ہیں۔
اُن پر الزام تھا کہ اپنے ہوٹل میں اُنھوں نے انجیل کی ایک نقل رکھی تھی اور جب اُنھیں ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا وہ ملک واپسی کے سفر پر تھے۔
واشنگٹن میں گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر جوش ارنیسٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہےکہ باقی دو امریکیوں کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اب بھی میتھیو مِلر اور کنیتھ بائے شمالی کوریا کی حراست میں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں