یوکیرین اور روس کے درمیان مصالحت قائم

اٹلی کے شہر میلان میں یورپی اور ایشیائی سربراہان کے اجلاس میں دونوں ملکوں نے کئی ایک معاملات پر مصالحت قائم کر لی ہے

161607
یوکیرین اور روس کے درمیان مصالحت قائم

یوکیرین اور روس کے درمیان سرد مہری میں کمی آرہی ہے۔
اٹلی کے شہر میلان میں یورپی اور ایشیائی سربراہان کے اجلاس میں دونوں ملکوں نے کئی ایک معاملات پر مصالحت قائم کر لی ہے۔
اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو بریفنگ دینے والے یوکیرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے کہا ہے کہ فریقین نے منسک میمورنڈم کو عملی جامہ پہنائے جانے پر کار بند رہنے اور قبول کردہ تمام تر نکات پر عمل در آمد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متنازعہ علاقوں کی جرمن اور فرانسیسی طیاروں کی طرف سے نگرانی کے معاملے پر بھی مصالحت قائم ہو گئی ہے۔
روسی صدر ولادیمر پوٹن نے بھی طے پانے والے معاہدے پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ میمورنڈم فریقین کے درمیان فائر بندی اور بارودی سرنگوں کی صفائی کا موقع ثابت ہو گا تو اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر طرح کے اسلحہ کے استعمال اور حملوں پر پابندیاں عائد کرتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں