ہمارا مقصد داعش کے خطرے سے نبٹنا ہے

فضائی حملوں سے ہمارا مقصد داعش کے خطرے سے نبٹنا ہے: جین ساکی

157545
ہمارا مقصد داعش کے خطرے سے نبٹنا ہے

جین ساکی نے کہا ہے کہ فضائی حملوں سے ہمارا مقصد داعش کے خطرے سے نبٹنا ہے۔۔۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے داعش کے اہداف پر فضائی حملوں سے متعلق الفاظ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "امریکہ اور کولیشن کے اتحادیوں کے فضائی حملوں کا ہدف داعش کے خطرے پر قابو پانا ہے"۔
ساکی نے ، ترک مسلح افواج کے دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' کے خلاف آپریشنوں اور کوبانی کے درمیان بہت فاصلہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان دو موضوعات پر علیحدہ علیحدہ مسائل کی شکل میں غور کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ساکی نے ترکی کے شامی مخالفین کے لئے تربیت اور فوجی سامان کے پروگرام کی میزبانی کرنے کو قبول کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس دائرہ کار میں امریکہ کی وزارت دفاع کی طرف سے ایک ٹیم ترکی میں موجود ہے۔
ساکی کو وائٹ ہاؤس کی قومی سکیورٹی کی مشیر سوسن رائس کے الفاظ کی بھی یاد دہانی کروائی گئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے داعش کے خلاف جدو جہد میں امریکہ کو انجیر لک ائیر بیس کو استعمال کرنے کا اختیار دیا ہے۔
ساکی نے رائس کے بیان کے مکمل طور پر اس شکل میں نہ ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ اصل صورتحال آلین اور میک گرک کے دورہ ترکی سے واپسی کے بعد واضح ہو گی کیوں کہ فوجی حکام کے درمیان مشاورت مستقبل کے بارے میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں