صدر باراک اوباما کی بانکی مون کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

وائٹ ہاوس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایاگیا ہے کہ صدر اوباما نے بانکی مون کیساتھ بات چیت کے دوران یہ واضح کیا کہ مغربی افریقہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ایبولا وائرس کی روک تھام کے علاوہ عالمی برادری کیطرف سےضمانتیں دینے،علاقے میں امداد کی فراہمی میں تیزی پیدا کرنے کے لیے کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔

156360
 صدر باراک اوباما کی  بانکی مون کیساتھ ٹیلیفون پر  بات چیت


متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوبامانے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔وائٹ ہاوس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایاگیا ہے کہ صدر اوباما نے بانکی مون کیساتھ بات چیت کے دوران یہ واضح کیا کہ مغربی افریقہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ایبولا وائرس کی روک تھام کے علاوہ عالمی برادری کیطرف سےضمانتیں دینے،علاقے میں امداد کی فراہمی میں تیزی پیدا کرنے اور تمام ممالک کیطرف سے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے ایبولا سے لاحق خطرات کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کےلیے طبی عملے اور سازوسامان کے علاوہ وائرس سے متاثرہ ممالک اور عوام میں پیدا ہونے والے منفی اثرات کو دور کرنے کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہئیں ۔صدر اوباما اور بانکی مون نے ایبولا کیخلاف جدوجہد میں کوششوں کو تیز تر کرنےکے موضوع پر اتفاق رائے کیا ہے ۔
دریں اثناء صدراوباما نے فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کیساتھ بھی ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ایبول اوباء کیخلاف جدوجہد کو سرعت دینے اور متاثرہ افریقی ممالک میں علاج معالجے کے مراکز قائم کرنے کے موضوع پر مطابقت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں