میکسیکو میں مظاہرے بغاوت میں بدل گئے

میکسیکو کے جنوب میں طالبعلموں اور اساتذہ کا احتجاج بغاوت میں تبدیل ہو گیا

156779
میکسیکو میں مظاہرے بغاوت میں بدل گئے

میکسیکو کے جنوب میں طالبعلموں اور اساتذہ کا احتجاج بغاوت میں تبدیل ہو گیا۔۔۔

مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملے کئے، ان کا موقف تھا کہ صوبہ گیوریرو کے دارالحکومت چلپاسینگو سے لاپتہ ہونے والے طالبعلموں کے ایک گروپ کی گمشدگی کی ذمہ دار پولیس ہے۔
چھبیس ستمبر کو دیہی اسکول میں زیر تعلیم 43 طالبعلموں کی ایگوالا شہر کی سیر سے واپسی پر گمشدگی نے احتجاجی مظاہروں کو تحریک دی۔
مقامی پولیس منشیات فروشوں کے جتھوں سے تعلق کا دعوی کر رہی ہے ، پولیس نے طالبعلموں کی بس پر فائر کھولا اور بس میں موجود طالبعلموں کو پولیس کی گاڑیوں میں سوار کر کے تھانوں میں لے جایا گیا۔
تاہم اس دن سے طالبعلموں کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔
علاقے میں 10 عدد نئی اجتماعی قبریں ملی ہیں اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طالبعلموں کو ہلاک کر کے ان اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے، لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔
اپنے ساتھیوں کے انجام کے بارے میں تشویش کے شکار سینکڑوں طالبعلموں اور اساتذہ نے گورنر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ملازمین کو عمارت سے باہر نکالنے کے بعد گورنر آفس کو نذرِ آتش کر دیا۔
بلدیہ کی عمارت کے بھی شیشے توڑ دئیے گئے۔
اسمبلی کی سکیورٹی پر متعین پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 5 اساتذہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں