شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے بارے میں مختلف قیاس آرائِاں

اکتیس سالہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے تین ستمبر کو دارالحکومت پیونگ یانگ کے ایک کنسرٹ میں حصہ لیا تھا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ایک ماہ سے زائد عرصے سے عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی خرابی صحت اور سیاسی مسائل کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں کی جا رہی ہیں

155157
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے بارے میں مختلف قیاس آرائِاں

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ تین ستمبر سے عوام کے سامنے نہیں آئے ہیں۔
اکتیس سالہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے تین ستمبر کو دارالحکومت پیونگ یانگ کے ایک کنسرٹ میں حصہ لیا تھا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ایک ماہ سے زائد عرصے سے عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی خرابی صحت اور سیاسی مسائل کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں کی جا رہی ہیں۔
کم جنہوں نے 2011 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالا تھا، کو آخر ی بار تین ستمبر کو ان کے پسندیدہ پاپ گروپ مورا نبانگ بینڈ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔ مورا نبانگ بینڈ گروپ صرف ان پانچ لڑکیوں پر مشتمل ہے جن کا چناؤ کم نے خود کیا تھا۔
شمالی کوریا کے امور پر نظر رکھنے والوں کو اس وقت حیرانی ہوئی جب ستمبر کے اواخر میں کم نے ملک کی رسمی پارلیمان کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں صرف پہلے دو سال ہی اس کے اجلاس میں شرکت کی۔
اس کے کچھ ہی عرصے بعد سرکاری میڈیا کے ایک دستاویزی پروگرام میں ان کی صحت سے متعلق سرسری طور پر بتایا گیا کہ ان کو ایک غیر واضح ''تکلیف " درپیش ہے۔
ان قیاس آرائیوں کے باوجود ، بیرونی دنیا کم جونگ ان کے بار ے میں صحیح طور پر اس وقت جان سکے گی جب جمعہ کو شمالی کوریا میں حکمران کورین ورکرز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں