امریکہ میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے

کل رات ایک ہزار کی تعداد میں سیاہ فام مظاہرین نے جائے وقوعہ تک جلوس نکالتے ہوئے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا

155189
امریکہ میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے

امریکی ریاست میژوری میں ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت پر اختتام الہفتہ مظاہروں کے دوران 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مظاہروں کو جاری رکھنے والے لوگوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آدھی رات کے وقت یکجا ہونے والے ایک ہزار کے قریب مظاہرین نے دو ماہ پیشتر مچل براؤن نامی ایک سیاہ فام نوجوان کا قتل ہونے والے مقام کی جانب جلوس نکالا۔
مظاہرین نے اس کے بعد گزشتہ بدھ کے روز پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک دوسرے سیاہ فام نوجوان کے دم توڑنے والے مقام تک پیدل مارچ کیا۔
"ہم بھی انسان ہیں" تحریروں پر مبنی بینرز اٹھانے والے سیاہ فام مظاہرین کی سفید فاموں لوگوں نے بھی حمایت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں