سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
سویڈش وزیر اعظم لوفوین نے مملکت فلسطین کو آئندہ کے ایام میں تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس پر اسرائیل نے اپنے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے
سویڈن کی طرف سے مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان نے اسرائیل کو بے چینی دلائی ہے۔
اسرائیل نے اس اعلان کے جواز میں سویڈن کے تل ابیب میں سفیر کو کل دفترِ خارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا۔
سفیر کو سویڈش وزیر اعظٖم اسٹیفن لوفوین کے فلسطین کو مملکت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل کی بے چینی اور مایوسی کا پیغام دیا گیا۔
مذکورہ اعلان سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچنے کی وضاحت کرنے والے اسرائیلی حکام نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں میں "یک طرفہ ہدف تک رسائی کی راہ میں غیر حقیقی توقعات" کے پیدا ہونے کا موجب بنے گا۔
اسرائیلی حکام نے علاوہ ازیں یہ بھی کہا ہے کہ"مشرق وسطی کے بعض علاقوں میں گھمسان کی جھڑپیں جاری ہونے کے ان ایام میں مسئلہ فلسطین پر سویڈن کی یہ دلچسپی ذی فہم نہیں ہے۔"
متعللقہ خبریں
صدرِ ایران اور اعلی حکام کی ہلاک پر عالمی سربراہان کے تعزیتی پیغامات
صدرپاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے