عید کے موقع پر مسلمانوں کو عظیم الشان اجتماع

عید الضحےٰ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں آباد مسلمان نماز کے موقع پر یکجا ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے ہیں۔ ترکی اور دنیا کے کئی ایک ممالک سے وقت کے لحاظ سے آگے آسٹریلیا میں عید دیگر ممالک کےمقابلے میں سب سے پہلے منائی گئی ہے۔ عیدین کو انسانی دلوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا نام دیا جاتا ہے

149301
عید کے موقع پر مسلمانوں کو عظیم الشان اجتماع

عید الضحےٰ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں آباد مسلمان نماز کے موقع پر یکجا ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے ہیں۔
ترکی اور دنیا کے کئی ایک ممالک سے وقت کے لحاظ سے آگے آسٹریلیا میں عید دیگر ممالک کےمقابلے میں سب سے پہلے منائی گئی ہے۔
ترکی سے سات گھنٹے اور یورپی ممالک سے نو گھنٹے قبل آسٹریلیا کے مسلمانوں نے صبح سویرے نماز عید ادا کی۔
نماز سے قبل دیے جانے والے خطبے میں عیدین کو انسانی دلوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا نام دیا گیا۔ نماز کے بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر عید کی مبارک باد پیش کی اور پھر قربانی کا
فر یضہ ادا کرنا شروع کردیا۔
قازقستان، کرغزستان، آذربائیجان اور افغانستان میں مسلمانوں کے صبح سویرے نمازِ عید ادا کی اور نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
شام میں عید کی نماز جنگی طیاروں کی بمباری میں ادا کی گئی۔ عید کے روز صّبح سویرے اسد فورسز نے حلب پر فضا سے بمباری کی۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی اس بمباری کے دوران زہریلی گیس کے بھی استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شامی باشندوں نے قبرستان کا رخ اختیار کیا اور دعا کی ۔
اس بار عالمِ اسلام میں عید تین مختلف تاریخوں میں منائی جا ررہی ہے۔ ترکی اور سعودی عرب کی طرح کے ممالک میں چار اکتوبر بروز ہفتہ جبکہ عراق، لبنان، ایران، موریطانیہ، مراکش اورملائیشیا کی طرح کے ممالک میں پانچ اکتوبر بروز اتوار اور پاکستان اور بھارت کی طرح کے ممالک میں چھ اکتوبر بروز سوموار عید منائی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں