ڈنمارک میں MRSA وائرس کے خطرے میں اضافہ

ملک میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 575 افراد میں MRSA وائرس کی تشخیص کی گئی جن میں سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

145910
ڈنمارک میں MRSA وائرس کے خطرے میں اضافہ

ڈنمارک میں MRSA وائرس کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔

اطلاع کے مطابق ملک میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 575 افراد میں MRSA وائرس کی تشخیص کی گئی جن میں سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ وائرس ڈنمارک میں خنزیروں کے باڑوں سے پھیلا ہے اور وائرس سے سب سے پہلے خنزیروں کے باڑوں میں کام کرنے والے اور انہیں چھونے والے افراد کو بیمار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور اس کے بعد یہ وائرس انسان سے انسان تک پھیلتا چلا جاتا ہے۔
پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا یا کمزور قوت مدافعت والے افراد میں یہ وائرس مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے تاہم صحت مند افراد میں غیر مؤثر رہنے کی وجہ سے وائرس کے خلاف جدوجہد میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
سیروم انسٹیٹیوٹ بیکٹیریالوجی اور حفظانِ صحت ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رابرٹ سکوو کے مطابق مہلک MRSA وائرس آئندہ سالوں میں مزید افراد کو متاثر کرے گا۔
رابرٹ سکوو نے کہا کہ "دیگر ممالک کے خنزیروں میں بھی بہت بلند سطح پر MRSA وائرس موجود ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں