اسپین:عدالت نےکاتالونیا کا ریفرنڈم معطل کرنے کا حکم دے دیا

اسپین کی آئینی عدالت نے کاتالونیا کی آزادی کے لیےکرائے جانے والے ریفرنڈم کو معطّل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں

144320
 اسپین:عدالت نےکاتالونیا کا ریفرنڈم معطل  کرنے کا حکم دے دیا

اسپین کی آئینی عدالت نے کاتالونیا کی آزادی کے لیےکرائے جانے والے ریفرنڈم کو معطّل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم دوسری جانب کاتالونیا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نو نومبر کو ہر حال میں ریفرنڈم منعقد کرایا جائے گا۔
اسپین کی آئینی عدالت کی جانب سے ریفرنڈم کی معطلی کے فیصلے کی امید کی جا رہی تھی اور 12 ججوں نے گزشتہ روز متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا۔
یہ عدالتی فیصلہ ملک کی مرکزی حکومت کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعدسامنے آیا جس میں ہسپانوی حکام نے اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
ہسپانوی حکومت کا موقف ہے کہ کاتالونیا کے رہنماؤں کا یہ اقدام ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں